فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر 16 برس بعد ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اسپین نے جارحانہ انداز میں میچ کا آغاز کیا اور پہلے ہاف کے 22ویں منٹ میں میکیل اوریارزابال نے پنالٹی کک پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جو ٹورنامنٹ میں ان کا پانچواں گول بھی تھا۔ دوسرے ہاف میں 58ویں منٹ پر پیڈرو پورو نے خوبصورت گول اسکور کر کے اسپین کی برتری دوگنی کر دی۔
دوسری جانب ٹورنامنٹ میں 8 گول کرنے والے فرانس کے اسٹار فارورڈ کیلیان ایمباپے اس اہم مقابلے میں بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکے۔
واضح رہے کہ اسپین 2010 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس کی فاتح ٹیم فائنل میں اسپین کا مقابلہ کرے گی۔