پاکستان کا قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچ گیا ہے۔
اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج آرام کریں گے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے اپنے باقاعدہ پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔
دونوں ممالک کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، جس سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک ایک چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔
شیڈول کے مطابق، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔