جاپان میں پالتو جانوروں کی تعداد بڑھ گئی، پیٹ کیئر انڈسٹری میں تیزی

image

جاپان میں شرحِ پیدائش میں مسلسل کمی کے باعث ایک دلچسپ سماجی تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں اب پالتو جانوروں کی تعداد بچوں سے زیادہ ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کی مصنوعات تیار کرنے والی کئی کمپنیاں اب اپنی توجہ کتوں اور بلیوں کے لیے خوراک، ڈائپر، کیریئر اور دیگر مصنوعات بنانے پر مرکوز کر رہی ہیں، کیونکہ ان کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جاپان کی پیٹ کیئر انڈسٹری کا حجم بڑھ کر 5.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں کی مصنوعات نہ صرف تیزی سے فروخت ہو رہی ہیں بلکہ ان میں بچوں کی مصنوعات کے مقابلے میں زیادہ منافع بھی حاصل ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق جاپان میں پالتو جانور اب صرف جانور نہیں رہے بلکہ انہیں خاندان کے فرد اور بچوں جیسا مقام دیا جا رہا ہے، جس کے باعث ان پر اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US