لکی مروت میں فائرنگ، جماعت اسلامی کے مقامی رہنما نقیب اللہ جاں بحق

image

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما حاجی نقیب اللہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کرم پل کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے حاجی نقیب اللہ کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے حاجی نقیب اللہ جماعت اسلامی ڈڈیوالہ کے امیر تھے۔ ان کی لاش ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے سرائے نورنگ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی کے کارکنوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US