خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ صوبے کی تقدیر بدلے گی، 18 جولائی کو لانچنگ ہوگی، گورنر فیصل کریم کنڈی

image

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں شیڈولڈ خیبر پختونخوا چیمپئنز لیگ (کے سی ایل) کی لانچنگ تقریب کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صوبے اور پشاور کی رونقیں بحال ہونے جارہی ہیں اور یہ لیگ خیبر پختونخوا کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 جولائی کو پشاور میں کے سی ایل کی ایک دھماکے دار اور یادگار لانچنگ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر شاہد آفریدی سمیت دیگر نامور اسٹارز بھی شرکت کریں گے۔

گورنر کے پی نے عوام، شائقینِ کرکٹ، طلبہ اور فیملیز کو اسٹیڈیم آنے کی دعوت دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اسٹیڈیم میں تمام لوگوں کے لیے داخلہ بالکل مفت ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب مل کر اس لیگ کو کامیاب بنائیں گے اور اس ایونٹ کے ذریعے دنیا بھر کو خیبر پختونخوا کا ایک پرامن اور مثبت چہرہ دکھائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US