سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے اپنی نئی کتاب کی رونمائی کے لیے ٹکٹیں متعارف کروا دی ہیں، جس کے تحت اس تقریب میں شرکت کے لیے فی کس 50 پاؤنڈ کی ٹکٹ رکھی گئی ہے جبکہ آٹھ افراد پر مشتمل ٹیبل کی بکنگ کے لیے 400 پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔
"ایوننگ ود سرفراز نواز" کے نام سے منسوب یہ تقریب 17 جولائی کو لندن میں منعقد کی جائے گی، جس کے لیے شائقین کی رجسٹریشن اور بکنگ کا عمل پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے۔
تقریب کے دوران شرکاء کو ڈنر، لائیو میوزک اور کتاب کی رونمائی پیش کی جائے گی، جبکہ سرفراز نواز نے اس کتاب کے سلسلے میں خیرات اور تحائف کی اپیل بھی کی ہے۔