پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے مسلسل روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جہاں کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ نے شاندار ریکوری کا مظاہرہ کیا۔
کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 386 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔
تیز رفتار ریکوری کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 176 ہزار اور 177 ہزار پوائنٹس کی دونوں اہم نفسیاتی حدیں دوبارہ بحال کر لیں۔
دورانِ کاروبار 100 انڈیکس 1809 پوائنٹس اضافے کے بعد 177,094 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔