فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے 55ویں منٹ میں گورڈن کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 85ویں منٹ میں فرنانڈس کے ذریعے مقابلہ برابر کر دیا۔
میچ کے آخری لمحات میں مارٹینز نے فیصلہ کن گول اسکور کرکے ارجنٹینا کو 1-2 کی فتح دلائی اور ٹیم کو مسلسل دوسرے ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا دیا، جبکہ انگلینڈ کا 60 برس بعد فائنل کھیلنے کا خواب بھی ٹوٹ گیا۔
اب فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اتوار کی شب ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے ہوگا جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے ہفتے کو انگلینڈ اور فرانس آمنے سامنے ہوں گے۔