ایم ڈی کیٹ 2026: ایک لاکھ 38 ہزار طلبہ کی رجسٹریشن مکمل، ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

image

میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے ملک بھر سے ایک لاکھ 38 ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کروالی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا انعقاد اتوار 16 اگست کو صبح 10 بجے ملک بھر میں بیک وقت کیا جائے گا۔ مختلف صوبوں میں ٹیسٹ کے انعقاد کی ذمہ داریاں متعلقہ جامعات کے سپرد کردی گئی ہیں۔

پنجاب میں ٹیسٹ کے انتظامات یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور، سندھ میں سکھر آئی بی اے، خیبرپختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) جبکہ بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کرے گی۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے مطابق اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کی ذمہ داری شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کو سونپی گئی ہے۔

پی ایم ڈی سی نے بلوچستان کے طلبہ کی سہولت کے لیے اسلام آباد میں بھی ایک اضافی امتحانی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز اسلام آباد میں اس اضافی ٹیسٹ سینٹر کا انتظام کرے گی، جہاں بلوچستان ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار امتحان دے سکیں گے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US