7 کروڑ سال قدیم ٹی ریکس ڈائنوسار کا ڈھانچہ 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر میں فروخت

image

امریکا کے شہر نیویارک میں تقریباً 7 کروڑ سال قدیم ٹی ریکس ڈائنوسار کا تقریباً 80 فیصد مکمل ڈھانچہ ریکارڈ 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔

"گس" نامی اس ڈائنوسار کے ڈھانچے کی آخری بولی 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی، تاہم فیس شامل ہونے کے بعد اس کی مجموعی قیمت 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، جو کسی بھی ڈائنوسار کے ڈھانچے کی اب تک کی مہنگی ترین فروخت قرار دی جا رہی ہے۔

تقریباً 12.5 فٹ بلند اس ٹی ریکس کا ڈھانچہ 2021 سے 2023 کے دوران امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا میں کھدائی کے دوران دریافت ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق اس میں 183 فوسل ہڈیوں کے حصے شامل ہیں اور یہ مجموعی طور پر 75 سے 80 فیصد تک محفوظ حالت میں موجود ہے جبکہ اس کی کھوپڑی غیرمعمولی طور پر محفوظ قرار دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US