چین میں فلائی اوور کے نیچے آباد انوکھی رہائشی عمارتیں توجہ کا مرکز

image

چین کے شہر گوئی یانگ میں 1997 میں تعمیر ہونے والا شوئیکوسی اوور پاس اپنے منفرد رہائشی منصوبے کے باعث دنیا بھر میں توجہ حاصل کر رہا ہے جہاں فلائی اوور کے نیچے اور اطراف میں ہزاروں افراد رہائش پذیر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہر کے مرکز میں زمین کی شدید قلت اور غریب و متوسط طبقے کو سستی رہائش فراہم کرنے کے لیے حکام نے فلائی اوور کے نیچے موجود خالی جگہ کو رہائشی منصوبے میں تبدیل کر دیا۔ پل کی تعمیر کے دو سال بعد یہاں تقریباً 10 رہائشی بلاکس تعمیر کیے گئے جبکہ بعد ازاں مزید عمارتیں بھی بنا دی گئیں۔

اگرچہ سڑک کے بالکل نیچے رہنے والے مکین روزانہ گاڑیوں کے شور، دھول اور لرزش کا سامنا کرتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ شہر کے مرکز میں کم قیمت پر گھر ملنا ان مشکلات سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ کئی رہائشی تو اس مسلسل لرزش کو اپنے گھروں کی منفرد پہچان قرار دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US