مائیک ہیسن پی سی بی کے ساتھ معاہدہ پورا کریں گے، انگلش ٹیم کی کوچنگ میں دلچسپی نہیں، ذرائع کا دعویٰ

image

پاکستان کرکٹ بورڈ کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن پی سی بی کے ساتھ اپنا موجودہ معاہدہ پورا کریں گے اور وہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کوچ منسلک ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کوچنگ کے لیے مائیک ہیسن کا نام بھی شارٹ لسٹ کیا تھا، تاہم وہ یہ عہدہ قبول کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

مائیک ہیسن کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدہ آئندہ سال تک برقرار ہے اور وہ اسے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US