ایڈوبے کے دفتر پر نصب 3 سال پرانا پراسرار معمہ حل

image

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان جوز میں واقع ایڈوبے کے مرکزی دفتر کی عمارت پر گزشتہ تین برس سے نصب پراسرار سیمیفور معمہ بالآخر حل کر لیا گیا۔

یہ منفرد پہیلی مئی 2023 سے عمارت کی چھت پر نصب تھی اور اس میں چار دائروں کی مختلف سمتوں میں حرکت پر مبنی ایک مسلسل اینیمیشن دکھائی جاتی تھی جسے معروف آرٹسٹ بین روبن نے تخلیق کیا تھا۔ طویل عرصے تک ٹیکنالوجی ماہرین اور پروگرامرز اس خفیہ پیغام کو سمجھنے میں ناکام رہے۔

بالآخر سافٹ ویئر انجینیئر برائن ونسنٹ نے اینیمیشن کے تمام پیٹرنز کا تجزیہ کرتے ہوئے معلوم کیا کہ یہ دراصل ایک ایسا کوڈ تھا جو ڈیجیٹل تصویر کے پکسلز کے رنگوں کی نمائندگی کر رہا تھا۔

تحقیق کے نتیجے میں یہ راز کھلا کہ خفیہ پیغام مشہور اطالوی مصور سینڈرو بوٹیچیلی کی شاہکار پینٹنگ "برتھ آف وینس" میں موجود ایک گلاب کی تصویر کی صورت میں پوشیدہ تھا۔

ایڈوبے نے برائن ونسنٹ کی کامیابی کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی عمارت پر ایک نیا سیمیفور معمہ نصب کیا جائے گا، جسے سب سے پہلے حل کرنے والے شخص کو دو سال کے لیے Adobe Creative Cloud کا مفت سبسکرپشن انعام میں دیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US