اسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب اسپورٹس اکیڈیمز میں نوجوان کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
اس سلسلے میں نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ اکیڈیمی میں 40 سے زائد بچوں کو کوچز محمد عثمان اور بادل بابر نے باؤلنگ، بیٹنگ اور بال کو ہٹ کرنے کی جدید تکنیکس سکھائیں، جبکہ کھلاڑیوں کی عملی مشق کے لیے ان کے درمیان میچز بھی کروائے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے بتایا کہ سی ایم پنجاب اسپورٹس اکیڈیمز میں اس وقت 2500 سے زائد گرلز اور بوائز ٹریننگ حاصل کررہے ہیں جنہیں 50 سے زائد پروفیشنل کوچز جدید کھیل سکھا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اکیڈیمز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے اور صوبے میں اسپورٹس کی ترقی کے لیے بہترین اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔