کراچی کے انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 278 روپے کی سطح سے نیچے آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 97 پیسے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور یہ 279 روپے 68 پیسے پر مستحکم رہا ہے۔