کینیڈا: گالف کورس میں بھالو کی انوکھی چوری، کھلاڑی کا بیگ لے کر فرار

image

کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا سے ایک انتہائی دلچسپ اور حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک بھالو گالف کورس میں کھلاڑی کا بیگ چوری کر کے فرار ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹ میڈوز کے علاقے میں واقع 'گولڈن ایگل گالف کلب' میں کھیل کے دوران اچانک ایک بھالو میدان میں آ دھمکا اور وہاں کھڑی ایک گالف کارٹ سے بیگ نکال کر بھاگ کھڑا ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شرارتی بھالو بیگ کو گھسیٹتا ہوا گالف کورس سے باہر لے گیا، جہاں ایک دوسرا بھالو پہلے ہی اس کا انتظار کر رہا تھا۔ تاہم، دونوں بھالو بیگ کو کچھ ہی دور لے جانے کے بعد وہیں چھوڑ کر جنگل کی طرف بھاگ نکلے۔

اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور صارفین اس پر حیرت اور تفریح کا اظہار کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US