ورلڈ ایتھلیٹکس کانٹینینٹل ٹور: ارشد ندیم کی مایوس کن کارکردگی، جرمنی کے جولین ویبر فاتح

image

سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹکس کانٹینینٹل ٹور سلور میٹ کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے اور اپنے گروپ میں آخری نمبر پر رہے۔

اس ایونٹ میں ارشد ندیم کی پہلی اور چوتھی کوشش فاؤل رہی، جبکہ انہوں نے دوسری کوشش میں 74.87 میٹر، تیسری باری میں 73.26 میٹر اور پانچویں کوشش میں 73.39 میٹر کی تھرو پھینکی۔ ارشد ندیم نے اپنی چھٹی اور آخری کوشش میں 78.47 میٹر کی تھرو کی جو اس ایونٹ میں ان کی سب سے بہترین تھرو رہی۔

اس مقابلے میں جرمنی کے جولین ویبر نے 87.04 میٹر کی تھرو پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ارشد ندیم اب 23 جولائی سے شروع ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US