دسویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ: پاکستان کراٹے ٹیم ڈھاکا روانہ

image

دسویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپین شپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی کراٹے ٹیم بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا روانہ ہوگئی ہے۔

ایونٹ میں حصہ لینے والے پاکستانی دستے میں 24 کھلاڑی (کراٹے کاز) اور دو آفیشلز شامل ہیں۔

پاکستانی کراٹے کاز اس دو روزہ چیمپئن شپ کے دوران جونیئر، کیڈٹ، انڈر 21 اور سینئر مقابلوں میں مدمقابل ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US