کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید اتار چڑھاؤ کے بعد دوسرے سیشن میں فروخت کے دباؤ کا شکار ہو گئی، جس کے باعث مارکیٹ نے اپنی ابتدائی تیزی گنوا دی۔
کاروبار کے آغاز میں سرمایہ کاروں کی خریداری سے ہنڈرڈ انڈیکس میں 570 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم دوسرے سیشن میں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ کا رخ منفی ہو گیا۔
دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,700 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج 178 ہزار اور 177 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بھی برقرار نہ رکھ سکی۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس 1,759 پوائنٹس کی کمی کے بعد 176,364 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔