سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افریقہ کے ایک گاؤں کے متعدد رہائشیوں نے اسلام قبول کر لیا اور برسوں سے آباؤ اجداد سے چلے آنے والے بت کو بھی توڑ دیا۔
ویڈیو کے ساتھ شیئر کی جانے والی معلومات کے مطابق اسلامی مبلغین نے گاؤں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی افراد کو اسلام کی تعلیمات اور توحید کا پیغام دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دعوت سے متاثر ہو کر کئی افراد نے جذباتی ماحول میں اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔
ویڈیو میں یہ منظر بھی دکھایا گیا ہے کہ گاؤں کے لوگ اس بت کو ہٹا کر تباہ کر رہے ہیں، جسے وہ روایتی طور پر عبادت کے لیے استعمال کرتے تھے۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہدایت اور اسلام کی طرف رجوع کا خوش آئند واقعہ قرار دیا۔
تاہم اس واقعے کے مقام، وقت اور دیگر تفصیلات کی کسی سرکاری یا آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی، اس لیے ویڈیو میں کیے گئے دعوؤں کی آزادانہ طور پر توثیق نہیں ہو پائی ہے۔