فیفا ورلڈ کپ فائنل سے قبل نیویارک میں فضائی آلودگی کا الرٹ جاری

image

فیفا ورلڈ کپ فائنل سے قبل نیویارک اور نیو جرسی میں فضائی آلودگی کے باعث ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس کی وجہ کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والا دھواں بتایا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھوئیں نے نیویارک کی فضائی کیفیت کو متاثر کر دیا ہے جس پر مقامی حکام نے شہریوں کے لیے ایئر کوالٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

اتوار کو نیو جرسی اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ورلڈ کپ فائنل کھیلا جائے گا۔ اسپین کی ٹیم نے نیو جرسی میں ٹریننگ سیشن مکمل کیا، تاہم فضائی آلودگی پر کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا جبکہ ارجنٹینا کی ٹیم آج اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

ماہرین کے مطابق تیز ہواؤں اور بارش کی صورت میں دھوئیں کے بادل چھٹنے اور فضائی معیار میں بہتری آنے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US