کراچی: پولیس مقابلے میں 2 انتہائی مطلوب بھتہ خور ہلاک، افغانستان سے آپریٹ ہونے والا نیٹ ورک بے نقاب

image

کراچی میں ایس آئی یو اور سی آئی اے نے مشترکہ کارروائی کے دوران مبینہ بھتہ خور گروہ کے دو ملزمان کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شیر خان عرف سہراب اور سعید محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ ملزمان ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کے مقدمے میں مطلوب تھے اور انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں دونوں مارے گئے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستول، دو موبائل فون اور بھتہ خوری کے لیے استعمال ہونے والا خصوصی موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک ملزمان مبینہ طور پر افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر فیض محمد عرف فیضی سے رابطے میں تھے۔ ایس آئی یو حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف بھتہ خوری، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس پر حملوں کے متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US