مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال: پاکستان کا جولائی کے لیے مزید ایل این جی خریدنے کا فیصلہ، نیا ٹینڈر جاری

image

مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ غیر یقینی صورتحال اور علاقائی حالات کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے جولائی کے مہینے کے لیے مزید مائع قدرتی گیس (ایل این جی) خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی کا ایک اور کارگو خریدنے کے لیے ٹینڈر جاری کرتے ہوئے عالمی سپلائر کمپنیوں سے 20 جولائی تک بولیاں طلب کرلی ہیں۔

پی ایل ایل حکام کے مطابق موصول ہونے والی بولیاں 20 جولائی کو ہی کھولی جائیں گی، جبکہ یہ سپلائی 27 سے 28 جولائی کے دوران پاکستان پہنچے گی۔ واضح رہے کہ ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان رواں ماہ جولائی کے لیے اب تک ایل این جی کے 4 کارگو خرید چکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US