امریکا نے 85 پاکستانی طلبا و محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس دے دیں

image

امریکا نے اعلیٰ تعلیم کے لیے 85 پاکستانی طلبا اور محققین کو فل برائٹ اسکالرشپس فراہم کر دی ہیں، جن کے تحت منتخب امیدوار امریکی جامعات میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کریں گے۔

یو ایس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اِن پاکستان (USEFP) کے مطابق اس سال 71 ماسٹرز، 14 پی ایچ ڈی اور 6 فل برائٹ فارن لینگویج ٹیچنگ اسسٹنٹ (FLTA) فیلوشپس دی گئی ہیں، جن کے ذریعے پاکستانی طلبا اور محققین کو امریکا کی ممتاز جامعات میں تعلیم اور تحقیق کے مواقع میسر آئیں گے۔

ترجمان کے مطابق فل برائٹ پروگرام امریکا اور پاکستان کی حکومتوں کے مشترکہ تعاون سے جاری ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، تحقیقی اور ثقافتی روابط کو فروغ دینا ہے۔

یو ایس ای ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق 2005 سے اب تک 3 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا اور محققین اس پروگرام کے تحت وظائف حاصل کر چکے ہیں جس سے انہیں عالمی معیار کی تعلیم اور تحقیق کے مواقع میسر آئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US