فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے آج رات دو روایتی حریف فرانس اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے جہاں دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی شکست کے بعد کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کا اختتام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
فرانس کو سیمی فائنل میں اسپین جبکہ انگلینڈ کو ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیمیں فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ اب تیسری پوزیشن کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے اپنی مایوسی کم کرنے اور مداحوں کو فتح کا تحفہ دینے کا موقع ہوگا۔
فرانسیسی کپتان کلیان ایمباپے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسپین کے خلاف شکست کو بھلا کر میدان میں اتریں گے، جبکہ انگلش ٹیم بھی سیمی فائنل میں برتری کے باوجود شکست کے زخم پر مرہم رکھنے کے لیے جیت کی خواہاں ہے۔
تاریخی اعتبار سے دونوں ٹیموں کا آخری ورلڈ کپ مقابلہ قطر 2022 کے کوارٹر فائنل میں ہوا تھا، جہاں فرانس نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ اس بار انگلینڈ کے پاس اس شکست کا حساب برابر کرنے جبکہ فرانس کے پاس اپنی برتری برقرار رکھنے کا موقع ہے۔