ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

image

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر اور دنیا کے عظیم ترین کرکٹرز میں شمار کیے جانے والے سر گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سر گیری سوبرز کو کرکٹ کی تاریخ کے ہمہ جہت کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 93 ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے 8 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے اور 235 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اپنی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی سے عالمی کرکٹ پر گہرے نقوش چھوڑے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی ان کا ریکارڈ غیرمعمولی رہا، جہاں انہوں نے 383 میچز میں 28 ہزار سے زائد رنز بنائے اور ایک ہزار سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

سر گیری سوبرز کے نام ایک تاریخی اعزاز بھی ہے۔ وہ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے بیٹسمین تھے جنہوں نے ایک ہی اوور میں مسلسل 6 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کیا، جو آج بھی کھیل کی تاریخ کا یادگار کارنامہ مانا جاتا ہے۔

سر گیری سوبرز کے انتقال پر دنیا بھر سے سابق و موجودہ کرکٹرز، شائقین اور کرکٹ تنظیموں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کی خدمات اور کارنامے ہمیشہ کرکٹ کی تاریخ کا روشن باب رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US