حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے جس کے بعد ایئرلائنز کی جانب سے ہوائی سفر مہنگا کرنے کا امکان بڑھ گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جس کے اثرات ملکی فضائی صنعت پر بھی مرتب ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر 53 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے ۔