پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا 23 جولائی سے 4 اگست تک شیڈول ہے، جس کے لیے 15، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ رہنے والے ون ڈے میچز 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز میں فاطمہ ثناء پاکستان ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی، جس کے اختتام کے بعد وہ انگلینڈ میں 'دی ہنڈرڈ' لیگ میں شرکت کریں گی۔ ان کی عدم دستیابی کے باعث ٹی ٹوینٹی سیریز میں ٹیم کی کپتانی منیبہ علی سنبھالیں گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم میں 8 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں ایمان نصیر، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، شوال ذوالفقار، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایمان نصیر، ماہم انیس اور مومنہ ریاست نے ابھی ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کرنا ہے۔ دوسری جانب ون ڈے اسکواڈ میں شامل ماہم انیس اور سائرہ جبین تاحال ون ڈے ڈیبیو سے محروم ہیں۔
پاکستان ون ڈے اسکواڈ:
فاطمہ ثناء (کپتان)، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس، مومنہ ریاست، منیبہ علی، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، سائرہ جبین، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔
پاکستان ٹی ٹوینٹی اسکواڈ:
منیبہ علی (کپتان)، عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، تسمیہ رباب، طوبی حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر۔