ویسٹ انڈیز کے عظیم اور لیجنڈری آل راؤنڈر سر گارفیلڈ سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ ان کے انتقال پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پچ پر قطار میں کھڑے ہو کر سر گارفیلڈ سوبرز کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
اس سوگوار موقع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے لیجنڈری کرکٹر سے محبت اور احترام کا اظہار کرنے کے لیے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں اور وہ یہ میچ سیاہ پٹیاں باندھ کر ہی کھیل رہے ہیں۔ سر گارفیلڈ سوبرز کو کرکٹ کی تاریخ کا عظیم ترین آل راؤنڈر مانا جاتا ہے اور ان کے انتقال پر دنیا بھر کی کرکٹ برادری افسردہ ہے۔