پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ، مندی کے بعد ریکوری

image

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کے دباؤ کے باعث شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا تاہم بعد ازاں مارکیٹ نے ریکوری بھی کی۔

ٹریڈنگ کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی فروخت کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 175 ہزار اور 174 ہزار پوائنٹس کی دونوں نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا۔ دورانِ کاروبار انڈیکس میں 2 ہزار 100 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس 744 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 175,058 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US