ورلڈ کپ فائنل میں شکست، لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے

image

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رنرز اپ کا تمغہ وصول کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

39 سالہ میسی اپنی ممکنہ آخری ورلڈ کپ مہم میں ٹائٹل کا دفاع نہ کر سکے۔ فائنل میں اسپین کے مضبوط دفاع کے باعث ارجنٹینا مقررہ وقت میں گول پر ایک بھی شاٹ نہ لگا سکی۔ میسی نے میچ میں صرف ایک شاٹ لیا، جبکہ آخری لمحات میں ان کے کارنر پر ملنے والا موقع بھی ضائع ہو گیا۔

میسی نے پورے ٹورنامنٹ میں 8 گول اسکور کیے اور 4 گول میں معاونت فراہم کی، تاہم فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر کے 0-1 سے کامیابی حاصل کر لی۔ اگلا ورلڈ کپ ہونے تک میسی کی عمر 43 سال ہوگی، جس کے باعث ان کی آئندہ عالمی کپ میں شرکت غیر یقینی دکھائی دے رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US