کراچی سے اغوا ہونے والا ڈھائی سالہ اذان بحفاظت بازیاب

image

کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد سے دو روز قبل اغوا ہونے والے ڈھائی سالہ اذان علی خان کو پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹھٹہ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق بچے کو تھانہ منگھوپیر کی حدود سے موٹر سائیکل سوار ملزم اغوا کر کے لے گیا تھا جس کے بعد مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز، تکنیکی شواہد اور دیگر سراغوں کی مدد سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

پولیس نے ٹھٹہ کے قریب چھاپہ مار کر بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بچے کو والدین کے حوالے کر دیا جائے گا، جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بچے کی والدہ کے رویے پر بھی بحث چھڑ گئی۔ متعدد صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے والدہ بچے کی نسبت موبائل فون میں زیادہ مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US