پاکستان انڈر 19 کی اسپنر ماہم نزاکت کا اگلے میچ میں جنوبی افریقہ کی خامیوں کو نشانہ بنانے کا عزم

image

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین انڈر 19 ٹیموں کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پاکستان کی لیفٹ آرم اسپنر ماہم نزاکت اور جنوبی افریقی آل راؤنڈر ڈانیلی بوشوف نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کی ہے۔

ماہم نزاکت، جنہوں نے اسی سیریز میں پاکستان انڈر 19 کے لیے اپنا ڈیبیو کیا، اب تک 6 وکٹیں حاصل کر کے سیریز کی بہترین اسپنر رہی ہیں۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ماہم نے قومی ٹیم کی لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال کو اپنا فیورٹ اسپنر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ فیصل آباد میں روزانہ ٹریننگ کرتی تھیں جہاں سے ان کی سلیکشن پاکستان انڈر 19 ٹیم میں ہوئی، اور اب وہ اگلے میچ میں جنوبی افریقہ کے کمزور ایریا کو ٹارگٹ کریں گی۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی آل راؤنڈر ڈانیلی بوشوف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے اپنے پلانز پر عمل کیا اور سیریز میں بہترین کم بیک کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا دورہ بہت اچھا جا رہا ہے اور یہاں کے لوگوں کی میزبانی بہترین ہے۔ پانچ میچوں پر مشتمل اس ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں سوموار کو آرام اور منگل کو ٹریننگ کریں گی، جبکہ سیریز کا چوتھا میچ بدھ کے روز کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US