ایران اور امریکا کے مابین جنگ بندی اور مذاکرات کے امکانات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید تیزی کا رجحان غالب رہا۔
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی 1000 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہوا، جس کے بعد دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں 2400 سے زائد پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس نمایاں تیزی کی بدولت مارکیٹ میں 176,000، 177,000 اور 178,000 پوائنٹس کی تین اہم حدیں بحال ہوگئی ہیں۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2428 پوائنٹس کی تیزی درج کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 178,356 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔