مالی سال 2026-27 کا پہلا آئی پی او: SECP کی تصدیق انفارمیشن سروسز کو شیئرز جاری کرنے کی منظوری

image

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مالی سال 2026-27 کے لیے پہلے ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کی منظوری دے دی ہے۔ اس اجازت کے تحت کمپنی کو پراسپیکٹس کے اجراء، اشاعت اور تقسیم کا حق حاصل ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لائسنس یافتہ کریڈٹ بیورو کے طور پر کام کرنے والی تصدیق انفارمیشن سروسز اپنے ممبر اداروں کو صارفین کا کریڈٹ ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کیپیٹل مارکیٹ میں کل 219 ملین شیئرز بک بلڈنگ کے طریقہ کار کے تحت آفر کرے گی، جن میں سے 75 فیصد شیئرز ادارہ جاتی اور اعلیٰ خالص مالیت والے سرمائے کاروں (نیٹ ورتھ انویسٹرز) کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ باقی 25 فیصد شیئرز عام یعنی ریٹیل انویسٹرز کو پیش کیے جائیں گے۔

ایس ای سی پی کے مطابق تیز رفتار پراسیسنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کے باعث کمپنیوں کے لیے کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی اب مزید آسان ہوچکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US