انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا، قدر 278 روپے سے نیچے برقرار

image

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے کی سطح سے نیچے برقرار ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 92 پیسے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق، اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 65 پیسے پر آگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US