پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں نے ہمبنٹوٹا میں پہلا ٹریننگ سیشن مکمل کرلیا ہے۔
نیٹ سیشن سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھرپور حصہ لیا، جس کے بعد کوچز کی زیرِ نگرانی بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کی گئیں۔
قومی اسکواڈ کولمبو میں ایک رات قیام کرنے کے بعد ہمبنٹوٹا پہنچا تھا جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تمام میچز کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ بننے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز 23، 25 اور 28 جولائی کو کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا جس کے مقابلے 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو منعقد ہوں گے۔