عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ مندی کا رجحان برقرار ہے۔
کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج 176 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکی۔ ہنڈرڈ انڈیکس 691 پوائنٹس کی کمی کے بعد 175,441 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
سعودی آئل ٹریڈ کے لیے اہم بحری گزرگاہ باب المندب بند ہونے کے خدشات بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔