کوئینز پارک کرکٹ کلب میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا چار روزہ پریکٹس میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا ہے۔
میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 455 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز میں پوری ٹیم 219 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں، عامر جمال اور علی عثمان نے 2، 2 جبکہ محمد عباس نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔