ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان انڈر 19 اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ بھرپور انداز میں جاری ہے، جہاں کھلاڑیوں نے سیناریو بیسڈ میچ میں حصہ لیا۔ اس میچ کے دوران کھلاڑیوں کو مختلف ممکنہ صورتحال سے ہم آہنگ ہونے کا موقع فراہم کیا گیا۔
میچ کے دوران ہیڈ کوچ شاہد انور نے بیٹرز کو صورتحال کے تقاضوں سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی بیٹنگ میں تبدیلی لانے اور تکنیک کو میچ کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کی ہدایت کی، جبکہ بیٹرز کو میچ کی صورتحال سمجھتے ہوئے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز آگے بڑھانے کی تاکید کی گئی۔
پاکستان انڈر 19 اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ اگست کے آخری ہفتے میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس کیمپ کے بعد ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19 ٹیم ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک چار روزہ میچ اور چار ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔