ایشین کنڈیشنز کی فکر: آسٹریلیا اے کے دورہ بھارت میں ٹیسٹ کھلاڑیوں کو کھلائے جانے کا امکان

image

کرکٹ آسٹریلیا کو ایشین کنڈیشنز میں کھیلنے کی فکر ستانے لگی ہے، جس کے پیشِ نظر سلیکٹرز نے آسٹریلیا اے ٹیم کے دورہ بھارت میں ٹیسٹ اسکواڈ کے چند ممکنہ کھلاڑیوں کو موقع دینے پر غور شروع کردیا ہے۔

آسٹریلیا اے ٹیم ستمبر میں بھارت کا دورہ کرے گی، جبکہ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کو 2027 کے اوائل میں بارڈر گاوسکر ٹرافی کے لیے بھارت کا دورہ کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکٹرز اس اہم ٹیسٹ سیریز سے قبل چند کھلاڑیوں کو ایشین کنڈیشنز کا تجربہ دینا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا اے کے دورہ بھارت کے دوران ہی آسٹریلیا کے ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی شیڈول ہیں، جو آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ کے وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ اسی وجہ سے ایشین کنڈیشنز کے تجربے کے لیے چند کھلاڑیوں کو ون ڈے میچز کی قربانی دینا پڑے گی۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سیریز سے کھلاڑیوں کو دور کرنا ایک مشکل فیصلہ ہوتا ہے، تاہم اے ٹیم کا دورہ ایک بہترین موقع ہے اور اس میں چند کھلاڑیوں کو کھلانا مناسب رہے گا۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز ممکنہ طور پر کوپر کونولی، زیویئر بارٹلیٹ اور اولی پیک کو اس دورے کے ذریعے تجربہ فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US