ڈیوڈ وارنر نے 'ڈرنک اینڈ ڈرائیو' کا جرم قبول کرلیا؛ سزا کا فیصلہ 18 اگست کو ہوگا

image

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر گاڑی چلانے کے کیس میں اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر کو اپریل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران چند روز کی چھٹیوں پر سڈنی آمد کے موقع پر دوستوں کی ایک دعوت سے گھر واپسی کے دوران رینڈم ڈرنک ڈرائیو ٹیسٹ مثبت آنے پر چارج کیا گیا تھا۔

مئی میں ڈیوڈ وارنر کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور اس واقعے کو ایک احمقانہ حرکت قرار دیا ہے۔ بدھ کو ہونے والی سماعت کے دوران ڈیوڈ وارنر کی ذاتی طور پر عدالت میں پیشی ضروری نہیں تھی، تاہم ان کے وکیل نے عدالت کو باضابطہ طور پر ان کے جرم قبول کرنے سے آگاہ کردیا ہے۔

کیس کی مزید سماعت 18 اگست کو ہوگی جہاں ڈیوڈ وارنر کو سزا سنائی جائے گی۔ اس چارج کی کم سے کم سزا 6 ماہ کے لیے ڈرائیونگ سے نااہلی ہے، جبکہ اس میں 2200 آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ اور 9 ماہ تک جیل کی سزا بھی شامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US