فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 26-2025 کے دوران فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 329 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25 میں انہی مدات سے 284 ارب روپے جمع ہوئے تھے جبکہ رواں مالی سال میں وصولیاں بڑھ کر 329 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ اس طرح ایف بی آر کو گزشتہ سال کے مقابلے میں 45 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور جنرل سیلز ٹیکس کی وصولیوں میں یہ اضافہ حکومتی محصولات بڑھانے اور ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال کی 284 ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران 329 ارب روپے کی جمع آوری سے قومی خزانے میں 45 ارب روپے کا خالص اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔