سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ: 4 خواتین ٹیموں کے نام فائنل، مقابلے 3 اگست سے شروع ہوں گے

image

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تحت منعقد ہونے والی سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں 4 خواتین ٹیمیں حصہ لیں گی، جن کے نام چولستان چیمپئن، پوٹھوہار پرائیڈ، چناب چیلنجرز اور انڈس انونسبل رکھے گئے ہیں۔ اسپورٹس پنجاب کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں لیگ کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے شرکت کی اور خواتین کرکٹ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ٹیمیں مکمل طور پر میرٹ پر تشکیل دی جا رہی ہیں اور لیگ میں سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ندا ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اس لیگ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو آگے چل کر قومی سطح پر نمائندگی کرے گا۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے بتایا کہ لیگ میں خواتین کے کرکٹ مقابلے 3 اگست سے نواب ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوں گے، اور اس لیگ کے انعقاد سے ابھرتی ہوئی نئی خواتین کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ملے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US