پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق پاکستان اور سری لنکا ویمن ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اب دمبولا میں کھیلی جائے گی۔
قبل ازیں، طے شدہ شیڈول کے تحت ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز ہمبنٹوٹا میں کھیلی جانی تھیں۔
سیریز کی تاریخوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا اور تمام ٹی ٹوئنٹی میچز سابقہ شیڈول کے مطابق 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو دمبولا ہی میں کھیلے جائیں گے۔