پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں مارکیٹ نے مثبت آغاز کیا تاہم بعد ازاں منفی زون میں چلی گئی۔
کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 175 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال کرنے میں کامیاب رہا اور ایک موقع پر 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا، تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی۔
بعد ازاں فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 174 ہزار 370 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق آج مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور محدود کاروباری سرگرمیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے (رزلٹ سیزن) اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری مارکیٹ کے لیے مثبت عوامل ہیں، تاہم عالمی منڈی میں تیل کی بلند قیمتیں سرمایہ کاروں کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔