صوبائی وزیر کھیل کا اسپورٹس بورڈ پنجاب کا دورہ، میگا ایونٹس کی تیاریوں کا جائزہ

image

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکرٹری اسپورٹس پنجاب فضل الرحمان اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کھیلوں کے فروغ اور آئندہ میگا ایونٹس کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر کھیل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چیمپئن لیگ سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ چین کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پاک چین فرینڈشپ گیمز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے یوتھ گیمز بھی منعقد کیے جائیں گے، جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑے ٹیلنٹ ہنٹ کا ذریعہ ثابت ہوں گے۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لیے جدید سہولیات اور معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US