پاکستان کرکٹ ٹیم 2027 میں پانچ ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ یہ سیریز 15 سے 26 مئی 2027 تک کھیلی جائے گی اور دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی اہم تیاری تصور کی جا رہی ہے۔
سیریز کا پہلا ون ڈے 15 مئی کو ساؤتھمپٹن، دوسرا 19 مئی کو مانچسٹر، تیسرا 21 مئی کو لیڈز، چوتھا 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027، 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوگا جبکہ موجودہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان پانچویں اور انگلینڈ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2021 میں ون ڈے سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا جبکہ نئی سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔