لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا

image

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی آئندہ چند ماہ تک قومی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے تاکہ نئی ٹیم کو سنبھلنے کا موقع مل سکے، تاہم وہ مستقبل میں کسی اور فیفا ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔

39 سالہ میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 گول کیے اور 4 گول بنوانے میں مدد دی جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے بڑے گول اسکورر رہے۔ اسپین کے ہاتھوں فائنل میں شکست کے بعد انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں فوری اعلان نہیں کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن میسی کے اعزاز میں ایک خصوصی الوداعی میچ کے انعقاد کی تیاری کر رہی ہے تاکہ شائقین اپنے عظیم ترین کھلاڑی کو یادگار انداز میں خراجِ تحسین پیش کر سکیں۔

لیونل میسی نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں ارجنٹینا کو 2021 کوپا امریکا، 2022 فائنلسیما، 2022 فیفا ورلڈ کپ اور 2024 کوپا امریکا کے تاریخی ٹائٹلز جتوائے، جبکہ 2026 ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی ریٹائرمنٹ کو عالمی فٹبال کے ایک سنہری دور کے اختتام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US