پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 اگست سے شروع ہوگا۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے، جس کی قیادت روسٹن چیز کریں گے، جبکہ لیفٹ آرم اسپنر جوشوا بشپ کو پہلی بار قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔